ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،مختلف جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات اور جعلی ادویات برآمد،تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے اور ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں مختلف کمپنیوں کی جعلی ادویات برآمد کرلی گئیں، ممتاز آباد پولیس نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم چلانے والے دو ریٹیلرز کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس نے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر تحقیقات شروع کردی ، سٹی جلالپور پولیس نے قتل کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کیخلاف کارروائی شروع کردی ،ممتاز آباد پولیس نے موٹرسائیکل کی غیر قانونی آلٹریشن کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،تھانہ شاہ شمس پولیس نے سرکاری بیلف سے دست وگریبان ہونے کے الزام میں 6نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ جلیل آباد پولیس نے 18سالہ دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔