ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر شجاع آباد کے علاقے میں میٹر ریڈر پر نامعلوم افراد کا بہیمانہ تشدد،واپڈا کامیٹر ریڈر محمد افضل شجاع آباد بگڑیں کی طرف سے ریڈنگ کرکے جارہاتھا کہ اچانک موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد آئے اور تشدد شروع کر دیا، زخمی میٹر ریڈر کو سول ہسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا گیا۔