ملتان(سٹاف رپورٹر) دوران واردات نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 42سالہ شخص کو زخمی کردیا، نشتر ہسپتال منتقل ،مظفر آباد پولیس کو ٹھل والا موضع فیروز پو سے محمد رمضان نے بتایا کہ میرا بھائی محمد خالد گھر میں سویا ہوا تھا کہ اچانک تین نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر بکرے اٹھانے لگے تو میرے بھائی نے نامعلوم ملزمان کو دیکھتے ہی شور شرابہ شروع کردیا ملزمان نے بھائی پر سیدھی فائرنگ کردی اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ملزمان کی فائرنگ سے میرا بھائی زخمی ہوگیا،اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔