• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایس اے جامعہ زکریا کا اچانک دھرنا ختم کرنیکا اعلان‘ بیشتر فیکلٹی ارکان مایوس

ملتان (سٹاف رپورٹر) اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (اے ایس اے)جامعہ زکریا نے اپنے مطالبات کیلئے شروع کیا گیا دھرنا اچانک ختم کر دیا، بیشتر فیکلٹی ممبران کا مایوسی اور تحفظات کا اظہار، تفصیل کے مطابق اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ایک ہفتے سے جاری احتجاج کو اچانک ختم کردیا، بتایا گیاہے کہ بدھ کی رات صدر اے ایس اے ڈاکٹر عبدالستار ملککی طرف سے جار ی ہونیوالے پیغام میں کہاگیا کہ مذاکرات کیلئے دھرنا فوری ختم کیا جارہا ہے، جدوجہد کا حصہ بننے کیلئے تمام کمیونٹی کا شکر گزارہوں، ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں،فیکلٹی کے کچھ حلقوں نے دھرنا ختم کرنے کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اے ایس اے کو تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا، ان حلقوں کے مطابق اے ایس اے7مئی کو ایک سال کا دورانیہ مکمل کرنے بعد اپنا قانونی جواز کھو بیٹھی ہے، اس لئے فوری طور پر اے ایس اے کوتحلیل کرکے نئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔
ملتان سے مزید