ملتان (پ ر)ضلعی نگراں غلام مصطفیٰ عطاری نے کہا ہے کہ دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت ضلع وہاڑی میں وسیع پیمانے پر سیلاب متاثرین کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے،تحصیل بورے والا کے نگران طاہر امین عطاری، تحصیل وہاڑی کے نگران محمد صدیق عطاری اور تحصیل ذمہ دار ایف جی آر ایف محمد سعید عطاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا۔