ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرم غلام مجتبیٰ کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی‘دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرم مقتول کے ورثاء کو 5لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کریگا، عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید6ماہ قید کاٹنی ہوگی، مجرم نے 2024میں تھانہ مخدوم رشید کے علاقے موضع نائی والہ میں عمر دراز کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا۔