ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن اور ڈائریکٹوریٹ آف پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے ’’چاولوں میں زرعی زہروں اور آفلاٹوکسن کے باقیات کی زیادہ سے زیادہ حد اور اس کے مسائل ‘‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی مصنوعات میں زہریلے کیمیائی مادوں کی موجودگی نہ صرف بیرونی ممالک میں ہماری برآمدات کو متاثر کر رہی ہے بلکہ آنےوالی نسلوں کی صحت کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔