ملتان (سٹاف رپورٹر) اے ایس ایف نےایئر پورٹ کے داخلی دروازےسے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا، معلوم ہوا ہے کہ اے ایس ایف معمول کی چیکنگ پر مامور تھی کہ ایئر پورٹ کے داخلی دروازے سے ایک شخص کو گرفتار کر لیاجس کے پاس کوئی شناختی کارڈ وغیرہموجود نہیں تھا، مشکوک شخص کو مزید تفتیش کیلئے کنٹرول روم منتقل کیا گیا تو اچانک ایک فیملی کنٹرول روم میں نمودار ہوئی جس نے پکڑے گئے شخص کی شناخت محمد عدنان کے نام سے کروائی اور بتایاکہ وہ سعودی عرب میں کام کرتا تھا جس کا ذہنی توازن خراب ہونے پر علاج نجی ہسپتال میں چل رہا ہے، بعد ازاں اے ایس ایف نے مذکورہ شخص کو گھر روانہ کر دیا۔