لاہور( آئی این پی)غیرملکی وچینی باشندوں، سیاحوں کی سکیورٹی کے پیش نظر اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی تشکیل نوکافیصلہ کر لیا گیا جسکے تحت ریجنل دفاتر کا قیام، جدیدٹریننگ ماڈیولز، لاجسٹکس سے ایس پی یو کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائیگا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی یو ہیڈکوارٹرز مناواں کا دورہ کیا، ڈی آئی جی ایس پی یو اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر، سی ٹی او لاہور ڈی آئی جی اطہر وحید، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر سیف سٹیز عمارہ اطہر سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔