راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں پولیس نےکریک ڈائون میں 16جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے7ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ، زیر حراست ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ رتہ امرال، نیوٹائون، صادق آباد اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ راولپنڈی پولیس نے3ملزموں کوگرفتار کرکے چرس اور شراب برآمد کرلی ،تھانہ جاتلی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 620 گرام چرس برآمد کی، نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے10لیٹر شراب ،جب کہ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے10لیٹر شراب برآمد کرلی ۔ ادھر اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کےلئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ آبپارہ ،تھانہ گولڑہ اور تھانہ کورال پولیس ٹیموں نے 04 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1210 گرام چرس ،646آئس ،08بوتل شراب اور غیر قانونی پیٹرول فیلنگ کے آلات برآمد کرلئے۔