راولپنڈی (خصؤصی نمائندہ)چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 2025 کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول ڈی اے وی کالج روڈ، راولپنڈی میں مہر علی ولد نثار محمد رول نمبر 212945کی جگہ اویس فاروق ولد محمد فاروق دورانِ چیکنگ کسی کا پیپر دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیاجس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع پر گرفتار کروا کر ایف آئی آرکا اندراج کردیا گیا۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ نقل یا دھوکہ دہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔