• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شوکت کی جنرل گروپ میں 1007نمبر لیکر راولپنڈی بورڈ انٹر میڈیٹ میں پہلی پوزیشن

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )محمد حمزہ شوکت نے راولپنڈی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 1007نمبر لیکر جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، انہوں نے پرائیویٹ طالب علم کےطور پر امتحان میں حصہ لیااور سال اول اور سال دوم کی اکٹھی انتہائی کم عرصے میں تیار ی کر کے پورے بورڈ میں پہلی پوزیشن لی ہے ، محمد حمزہ شوکت نے کہا کہ اپنی کامیابی کو اللہ تعالی ٰ کی مدد، والدین دعاؤں کی بدولت ممکن ہوئی ، محمد حمزہ شوکت کا تعلق صادق آباد راولپنڈی سے ہے اور ان کی والدہ نبیلہ شوکت مدرس ہیں۔
اسلام آباد سے مزید