• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تعمیر و ترقی میں غیر معمولی قیادت اور خدمات کا اعتراف، شہباز شریف کو ملائیشیا کی یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کی غیر معمولی قیادت اور خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آف ملائیشیا ( آئی آئی یو ایم) نے ’’لیڈرشپ اور گورننس‘‘ میں پی ایچ ڈی ( ڈاکٹریٹ) کی اعزازی ڈگری عطا کی۔ اس سلسلے میں منگل کو آئی آئی یو ایم کے کوالالمپورکیمپس کے اسلامی فکر و تہذیب کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ خصوصی کانووکیشن کا انعقاد ہوا جس میں ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی آف ملائیشیا کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ امینہ میمونہ سکندریہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ۔
اہم خبریں سے مزید