• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امت مسلمہ اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اقوام عالم میں کھویا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اپنی اقدار اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام دو بارہ حاصل کر سکتی ہے،قیادت کوئی امتیاز نہیں بلکہ امانت ہے ،قیادت کو دیانت، اخلاص ،عدل اور شفاف احتساب کے ساتھ ادا کرنا لازم ہے،خواہش ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو، دونوں برادر ممالک نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں،ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے نوجوانوں کو انسانیت کی خدمت کیلئے مواقع فراہم کریں، پاکستان اور ملائیشیاکے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بہت گنجائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ملائیشیا کی انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ) لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سے خطاب اورملائیشیا کے بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ادھر وزیر اعظم شہباز شریف کے ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورہ کے بعد مشترکہ بیان جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور ملائشیا نے وزرائےخارجہ کی سطح پر مشترکہ کمیشن کا اجلاس دوبارہ بلانے پر اتفاق کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید