• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ معاہدہ تاریخی موقع ہے، شہباز شریف

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کے اعلان کو مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کا ایک تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کو روکا جائے۔ جمعرات کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے امن معاہدے کے ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت، مذاکرات اور بات چیت کے اس پورے عمل کے دوران دنیا میں امن کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔
اہم خبریں سے مزید