• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتکار اور مینوفیکچررز بہترین معیار کو بنیادی اصول کے طور پر اپنا لیں، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن میں پاکستان کی کاروباری کمیونٹی، صنعتکاروں اور مینوفیکچررز سے استدعا کرتا ہوں کہ وہ بہترین معیار کو ایک بنیادی اصول کے طور پر اپنا لیں، معیار کے مشترکہ وژن کے ساتھ مل کر کام کر کے، ہم پاکستان کیلئے ایک بہتر مستقبل تعمیر کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے یہ بات عالمی معیارات کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیارات کی پابندی ایک اختیار نہیں ہے؛ بلکہ یہ عالمی منڈیوں تک رسائی، برآمدات میں اضافہ اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ضرورت ہے، معیارات عالمی صارفین کو ʼمیڈ ان پاکستانʼ برانڈ پر اعتماد دیتے ہیں اور ہمارے کاروباروں کو معیار اور کارکردگی کے لیے ایک بنیاد فراہم کرتے ہیں۔پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) اس مشن میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید