• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر حملہ، ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہورہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے قطر پرحملے کے بعد ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہو رہے ہیں۔ مجھےخود بھی اسرائیلی حملے کا علم نہیں تھا،میں اورٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر خود کو دھوکہ کھایا ہوا محسوس کر رہے تھے۔ حملے کے بعد قطر کا اعتماد کھو دیا گیا، حماس زیرِ زمین چلی گئی اور رابطہ کرنا انتہائی مشکل ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق — امریکی مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے "سکسٹی منٹس" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مجھے اسرائیل کی جانب سے حماس پر قطر میں حملے کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا۔ وٹکوف نے بتایا کہ اگلی صبح انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال موصول ہوئی جب حملے کی خبر ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اور جیرڈ کشنر، جو صدر ٹرمپ کے داماد بھی ہیں، خود کو "کچھ دھوکہ کھایا ہوا" محسوس کر رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید