کراچی (نیوز ڈیسک)میئر انتخاب میں اقلیتی ووٹروں نے ممدانی کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سیاہ فام، ہسپانوی اور ایشیائی ووٹروں کی اکثریت ظہران کیساتھ، سفید فام ووٹرز اینڈریو کومو کے حق میں، کرٹس سلوا کو محدود حمایت ملی،ماہرین کے مطابق نتائج نیویارک میں بدلتی سیاسی و سماجی ساخت کی عکاسی کرتے ہیں، نیو یارک کے میئر کے حالیہ انتخاب میں نسلی بنیاد پر ووٹروں کے رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ ظہران ممدانی کی تاریخی جیت میں اقلیتی برادریوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ سروے کے مطابق سیاہ فام، ہسپانوی اور ایشیائی ووٹروں کی اکثریت نے ممدانی کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ سفید فام ووٹروں کی بڑی تعداد نے آزاد امیدوار اینڈریو کومو کو ترجیح دی۔