کراچی (نیوز ڈیسک)ارب پتی بھی نہ روک سکے، ممدانی کی جیت کیخلاف کروڑوں ڈالر کی ناکام کوشش، 20سے زائد ارب پتیوں نے ان کیخلاف مہم دل کھول کر ڈالر دئیے، بلومبرگ، بل ایک مین، رونالڈ لاڈر ودیگر شامل،ممدانی نے جیت کے بعد بیان دیا کہ ہم ان ارب پتیوں کیلئے واقعی خطرہ ہیں جو سمجھتے ہیں دولت سے جمہوریت خریدی جا سکتی ہے، نیویارک کے میئر کے انتخاب میں ظہران ممدانی نے نہ صرف ریپبلکن اور ڈیموکریٹ حریفوں کو شکست دی بلکہ ارب پتی مخالفین کی مالی طاقت کو بھی ناکام بنا دیا۔ 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ اور نیویارک کے پہلے مسلم میئر ممدانی نے کرایوں میں استحکام، مفت بس سروس اور یونیورسل چائلڈ کیئر جیسے عوامی وعدوں کے ساتھ مہم چلائی، جنہیں پورا کرنے کے لیے انہوں نے امیر طبقے پر معمولی ٹیکس بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔