• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کے بہنوئی انتقال کر گئے

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان اور ڈاکٹر راشد الیاس خان کے بہنوئی ڈاکٹر نوید رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر نوید کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نوید کی دوسری مرتبہ نماز جنازہ جمعہ کو سپہر 3بجے ان کے آبائی گاؤں راولاکوٹ میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر نوید کو ان کے آبائی علاقے میں ہی سپر خاک کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید