کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان سنی کانفرنس کی تیاریوں کے لئے پورے پاکستان میں اجلاس اور رابطہ مہم کا سلسلہ شروع ہوگیا،جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے سربراہ علامہ ابو الخیر محمد زبیر کی میزبانی میں اہلسنّت مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں اہلسنّت کے ملک گیر اتحاد کے لیے کوششیں تیز کرنے اور تحفظِ مدارس و مساجد پر زور دیا گیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنّت کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے درمیان ملک گیر اتحاد اہلسنّت کے لیے رابطے اور مشاورتی کوششیں تیز تر ہو گئیں ہیں،مساجد،مدارس اور خانقاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔