کراچی ( جنگ نیوز )چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی پذیر ممالک کے لیے اقتصادی ترقی اور معاشی خوشحالی کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے ، ان خیالات کا اظہار معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہدہ وزارت نے ہمدرد کارپوریٹ ہیڈآفس میں اسپیکر جنرل (ر) معین الدین حیدر کے زیر صدارت ہمدرد شوریٰ کراچی کے اجلاس بعنوان’’عالمی امن، فلسطین کی جنگ بندی، پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اُمت مسلمہ کا کردار‘‘ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔