اسلام آباد ناصر چشتی )نجکاری کمیشن بورڈ نے سرمایہ کاری کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر3 سرکاری اداروں کو فعال نجکاری پروگرام میں شامل اور 2سرکاری اداروں کو ڈی لسٹ کرنے کی سفارش کر دی ،بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں قومی نجکاری پروگرام میں اہم ردوبدل کی تجویز پیش کی گئی ، نجکاری کمیشن کی سرمایہ کاری کمیٹی نے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں کے ذریعے کمیشن کو بھیجے گئے 15sاداروں کا تفصیلی جائزہ لیا، سرمایہ کاری کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر، پی سی بورڈ نے سیندک میٹلز لمیٹڈ، پاکستان منرلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، باقی 12 اداروں(SOEs )کو سرمایہ کاری کمیٹی کے ذریعے نجکاری کیلئے قابل عمل نہیں پایا گیا اور اس لیے انہیں بورڈ کی جانب سے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی، بورڈ نے سندھ انجینئرنگ لمیٹڈور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو نجکاری پروگرام سے خارج کرنے کی بھی سفارش کی۔