• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے ایم آر آئی نتائج جاری کرونگا، معلوم نہیں کس حصے کا اسکین ہوا، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی نتائج جاری کرینگے لیکن معلوم نہیں کس حصے کا اسکین ہوا، بس اتنا معلوم ہے کہ دماغ کا نہیں کیونکہ میں نے کامیابی کے ساتھ ذہنی جانچ مکمل کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اکتوبر میں کرائے گئے اپنے ایم آر آئی ٹیسٹ کے نتائج جاری کریں گے۔ رپورٹرز کے ساتھ گفتگو میں ٹرمپ نے بتایا کہ نتائج بالکل درست ہیں اور وہ انہیں عوام کے لیے جاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید