• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ/ایجنسیاں)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں‘ بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے‘ یہ ان کا حق تھا جو انہیں ملا‘وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کی اجازت جیل حکام دیتے حکومت نہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ اگر بانی سے ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو تشویش نہ ہوتی۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامدمیرسے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیربرائے سیاسی اموررانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ منگل کو بانی پی ٹی آئی کی پہلے اہلیہ بشریٰ بی بی اور بعد ازاں عظمیٰ خان سے ایک ایک گھنٹے کی ملاقات کرائی گئی ‘فیملی اور وکلاء سے ملاقات آپ کا حق ہے مگر سیاست نہ کریں‘بانی سے ہدایات لیں گے تو پھر ملاقاتیں بند ہوجائیں گی‘ سپرنٹنڈنٹ جیل نے عظمیٰ خان کو کہا تھا اور شرط رکھی تھی کہ ملاقات کے بعد باہر آ کر پریس کانفرنس نہیں کریں گی‘پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نےکہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے‘بانی سے ملاقات میں مزید ہدایات لیں گے‘تحریک کے لیے مزید لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامدمیرسے گفتگوکرتے ہوئےراناثناءاللہ کا کہناتھاکہ بانی سے ہدایات لیں گے تو پھر ملاقاتیں بند ہوجائیں گی۔جیل رولز میں درج ہے کہ ملاقاتوں میں سیاست زیر بحث نہیں آسکتی۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی کے اطراف مکمل احتیاط ضروری ہے‘بانی پی ٹی آئی کے کھانے کی پہلے ڈاکٹرز سے توثیق کروائی جاتی ہے، اور ان کا روزانہ میڈیکل چیک اپ بھی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیل میں ان کی صحت کا اس قدر خیال رکھا جارہا ہے جتنا شاید انہیں باہر رکھنے کا موقع نہیں ملا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ اس وقت پیدا ہوئی جب بانی پی ٹی آئی ان روابط کے ذریعے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلاتے رہے اور پارٹی کو ہدایات دیتے رہے۔ ان کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس میں خدشہ تھا کہ 26 نومبر 2025 ء کو احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ کی ہدایت یہ تھی کہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہ کی جائے تاکہ کوئی غلط فہمی جنم نہ لے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفرکا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کو قیدتنہائی میں رکھنا قانون، آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔

اہم خبریں سے مزید