کراچی(نیوز ڈیسک)ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے سامنے رافیل طیاروں کی صلاحیت صفر ثابت ہوئی، سائبر وارفیئر میں برتری ثابت کی، معرکہ حق میں ہماری صلاحیت دنیا نے دیکھ لی،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس ہمارا سرمایہ ہیں،ظہیر احمد بابر سدھو کا پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب ،آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن کے دانت کھٹے کیے، رسالپور میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاک فضائیہ ہر دور میں مضبوط دفاعی لائن ثابت ہوئی، پاکستان کی سالمیت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، دشمن کے جدید طیاروں کو پاک فضائیہ نے مار گرایا، دشمن کی ہر حرکت کو مانیٹر کیا، ہم نے کم وقت میں جدید ٹیکنالوجی حاصل کی، ہمارے ایکشن اور آپریشن لمحوں میں کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ایئر چیف مارشل نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے اثاثے بہترین اور مضبوط ہیں، آپ کی تربیت اور جذبہ پاک فضائیہ کی طاقت ہیں، پاک فضائیہ نے 6 اور 7 مئی کی شب کو دشمن کی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا، 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی آپریشنل ڈاکٹرائن کو جنگی تصورات اور حکمت عملی کے مطابق ترتیب دیا، حالیہ تصادم نے جدید دور کی فضائی لڑائی کیلیے ایک نصابی مثال قائم کر دی ہے۔ دنیا نے اس سے پہلے کبھی فضائی طاقت کے اتنے جرات مندانہ استعمال کو نہیں دیکھا۔ ہمارا مقصد تھا عزت کے ساتھ امن قائم ہو، معرکہ حق کی فتح تینوں افواج کی ہم آہنگی، جارحانہ فیصلہ سازی اور فیلڈ مارشل کی قیادت کا نتیجہ ہے۔پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں ایئر چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والوں کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس ہمارا سرمایہ ہیں۔