اسلام آباد ( رانا مسعودحسین ،عاصم جاوید) وفاقی آئینی عدالت کو شریعت عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ، فیڈرل شریعت کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت منتقل ہو جائے گی ، صدر نے دونوں عدالتوں کی عارضی منتقلی کی منظوری دیدی ، وزارت قانون نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت قانون و انصاف کے سیکرٹری راجہ نعیم اکبر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ا ٓصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 175 بی کی شق 2 کے تحت عارضی طور پر دونوں عدالتوں کی باہمی منتقلی کی منظوری دی ہے،وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شریعت کورٹ کی عمارت جبکہ وفاقی شریعت عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت منتقل کیا جائے گا۔