• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی حملہ، بھارتی و افغان پروپیگنڈا بے نقاب، پاکستانی شہری سامنے آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکائونٹس نے سڈنی حملے پر جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ شروع کردیا اور آسٹریلیا میں رہنے والے ایک پاکستانی نوجوان شیخ نوید کو حملہ آور قرار دے دیا، پاکستانی نوجوان سامنے آگیا اور پراپیگنڈا جلد ہی بے نقاب ہوگیا ، شیخ نوید نے پراپیگنڈا روکنے کی اپیل کردی ۔ شیخ نوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اُن کا دہشتگردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے،اُن کی تصویر کو استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے،بے بنیاد پراپیگنڈا نے ان کی سلامتی اور ساکھ کو داو پر لگادیا ہے، شیخ نوید نے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر اُن کے خلاف ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو روکا جائے۔

اہم خبریں سے مزید