اسلام آباد ( فاروق/ اقدس)ضروری اور نقد آور فصلوں سے متعلق کابینہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بوائی سال 2025-26کے حوالے سے ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گندم کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے، کابینہ کمیٹی نے یہ رپورٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس میں پیش کی، اجلاس میں گندم کی فصل اس کے ذخیرے اور اس کی فی ایکڑ پیداوار کو بہتر بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا، صوبوں نے ربیع 2025 26 کے لیے گندم کی فصل کی بوائی کے اعداد و شمار کا تبادلہ کیا جو مقررہ اہداف کے مطابق تھے۔