اسلام آباد( رانا غلام قادر )پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں میاں بیوی پارلیمنٹیرینز کا اکٹھے بیٹھنا انہیں مہنگا پڑ گیا۔سنیٹر کامران مرتضی پر اسپیکر نے جملہ کس دیا،صرف سر ہلا دیتے تو سمجھ جاتا،اللہ سب کو اتنا تا بعدار بنا ئے ،سپیکر باکس میں آکسفورڈ یونیورسٹی صدرموسی حیات ہراج کی آمد پرایازصادق نے ان کا خیر مقدم اور کہا موسی حیات ہراج نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا،چیئر مین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینٹ کےاپو زیشن لیڈر راجہ ناصر عباس ،مولانا فضل الرحمن اور عبد الغفور حیدری سے الگ الگ ملاقات کی،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بھی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کے چیمبر میں ملاقات میں ملاقات کی ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔ جمعہ کے روزجے یو آئی ( ف ) کی ایم این اےعالیہ کامران کے ترمیم پیش کرنے پران کے شوہر سنیٹر کامران مرتضیٰ نے بھی اپنا حصہ ڈالا ۔