• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، سہیل آفریدی، بلیم گیم بند کیا جائے، بیرسٹر گوہر

پشاور(ایجنسیاں/ٹی وی رپورٹ) خیبرپختو نخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اتوار کو پورے خیبر میں بسنے والی اقوام کا جرگہ جمرود فٹ بال اسٹیڈیم میں بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں کو برفباری کے موسم میں گھربارخالی کرنے پر مجبور کیا گیاجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پر ہماراموقف پہلے دن سے واضح ہے‘ بلیم گیم سے گریز کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ آپریشن سے متعلق ویڈیو بیان میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت کےخاتمےکے بعد دہشتگرد دوبارہ آباد ہو رہے تھے تو جرگے کیے‘اس وقت پی ڈی ایم کی حکومت کہتی تھی کہ ہم جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید