• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچاتی ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد(طاہر خلیل)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ کرپشن قانون کی حکمرانی اور عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچاتی ہے، اس لئے اس کے تدارک کیلئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں،چیئرمین نیب سےسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) کے چار رکنی وفد نے چیئرمین فرانسوا ویلیریئن کی قیادت میں نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی،ترجمان کے مطابق ملاقات میں شفافیت، احتساب، بدعنوانی کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے وفد میں جسٹس (ر) ضیاء پرویز، ایڈووکیٹ دانیال مظفر اور کاشف علی شامل تھے جبکہ اس موقع پر نیب کے ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران چیئرمین نیب نے وفد کو نیب میں متعارف کرائی گئی اصلاحات سے آگاہ کیا جن میں ڈیجیٹل نظام، مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر تحقیقات، بلاک چین اینالیسس اور ڈیجیٹل فارنزک ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید