• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا جامع پیکیج منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ،سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا جامع پیکیج منظور ، 36 کلومیٹر کی ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے تک پانی کی پائپ لائن منصوبے کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو دینے اور کراچی میں 6 بڑے سڑک منصوبوں پر کام شروع کرنے کےلئے 19.116 ارب روپے کی منظور ی ،بی آر ٹی ییلو لائن کا نظرثانی شدہ پی سی ون منظور، سندھ رینیوبل انرجی کمپنی (ایس آر ای سی) کو بند کرنے کی منظوری ،تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں گل پلازہ سانحے کے متاثرین کے لئے امداد و بحالی کے جامع پیکج کی منظوری دی گئی، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد مزید ضروری کارروائی کے لئے وزیرِ اعلیٰ کے زیرِ اہتمام ایک اعلیٰ سطح کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ضیاءالحق لنجار شامل ہیں تاکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے کر ذمہ داری عائد کرنے اور انصاف فراہم کرنے کو یقینی بنایا جا سکے، کراچی کی ترقی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو تیز کرنے کے لئے اربوں روپے کے بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ، پانی اور فلاح و بہبود کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اہم خبریں سے مزید