• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی وفد کے سرکاری خرچ سے روضہ رسول ﷺ پر حاضری معاملہ میں پیشرفت

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پارلیمانی وفد کےسرکاری خرچ سے روضہ رسول ﷺ پر حاضری کےمعاملہ میں پیش رفت ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے سفارشات وزارت مذہبی امور کو بھجوا دیں۔وزارت مذہبی امور سفارشات کوحتمی منظوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی سفارشات میں کہاگیا ہے کہ پارلیمانی وفد کے ہوائی ٹکٹوں کے اخراجات کے علاوہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں کھانے پینے کے اخراجات بھی قومی اسمبلی برداشت کرے گی۔ وفد کے لیے ہوٹلوں یا سرکاری رہائش گاہوں میں انتظام کیا جائےاورپارلیمانی وفد کی معاونت کے لیے پروٹوکول افسر بھی تعینات کیا جائے۔کمیٹی نے سفارش کی کہ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے سیکرٹری کو بھی وفد میں شامل کیا جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد کے خطیب کو بطور گائیڈ وفد میں شامل کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید