• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر حج یا عمرے کی سہولت نہیں، ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر حج یا عمرے کی سہولت نہیں، سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے عمرے یا حج پر جانے سے متعلق شائع خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ قومی اسمبلی کے ارکان کو حج یا عمرے کی کوئی سہولت حاصل نہیں اور نہ ہی یہ سہولت دی جا سکتی ہے۔ منگل کو ترجمان قومی اسمبلی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی میں نومبر 2016 میں منظور ہونے والی قرارداد کے تحت ہر سال قومی اسمبلی کے ممبران کا ایک وفد ذاتی خرچ پر 12 ربیع الاول کو روزہ رسول ﷺپر حاضری دیتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید