• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا F-35 خریداری سے پیچھے ہٹا تو لڑاکا طیارے بھیج دینگے، امریکا

کراچی (نیوز ڈیسک) اگر کینیڈا F-35 خریداری سے پیچھے ہٹا تو لڑاکا طیارے بھیج دیے جائیں گے۔ اوٹاوا نے 2022میں 88طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن اب لاگت 8ارب ڈالر بڑھ کر 27.7 ارب ڈالر ہو چکی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نے کینیڈا کو انتباہ کیا ہے کہ اگر اس نے 88 F-35 لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدے پر عمل نہ کیا تو امریکی طیارے کینیڈا کے فضائی حدود میں بھیجے جا سکتے ہیں۔ امریکی سفیر پیٹ ہوکسترا کے مطابق کم خریداری کی صورت میں امریکہ اپنی دفاعی صلاحیت کو پورا کرنے کے لیے اضافی F-35 طیارے استعمال کر سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید