• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ’’آئینی عدالت‘‘ کی سپرٹیکس کی توثیق، ایف بی آر بڑی وصولیوں کیلئے تیار

اسلام آباد(مہتاب حیدر)فیڈرل" کون سٹی ٹیوشن کورٹ(آئینی عدالت) کی جانب سے سپر ٹیکس کی توثیق کے فیصلے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں تقریباً 150 سے 200 ارب روپے کی وصولی کا ہدف مقرر کر لیا ہے، تاکہ محصولات میں موجود خلا کو کم کیا جا سکے۔ایف بی آر کے اعلیٰ حکام عدالتِ عظمیٰ کے تحریری فیصلے کے منتظر ہیں، جس کی نقل بدھ (آج) کو موصول ہونے کی توقع ہے۔ اس کے بعد ٹیکس مشینری کے پاس جنوری 2026 کے لیے مقررہ 1031 ارب روپے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے صرف دو کاری دن باقی ہوں گے، جن میں 50 سے 60 ارب روپے کی اضافی وصولی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد سپر ٹیکس کے ذریعے 200 ارب روپے تک وصولی متوقع ہے۔ اگرچہ زیرِ التوا ذمہ داری 300 ارب روپے بنتی ہے، تاہم عملی طور پر 150 سے 200 ارب روپے کی وصولی کو حقیقت پسندانہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید