• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ خزانہ کا آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے نئی ترجیحات طے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )وزارتِ خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے نئی ترجیحات طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دلانے کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی جائے گی ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات آئندہ ماہ ہونگے جس کیلئے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ ماہ فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا،ذرائع کے مطابق پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ تیسرے اقتصادی جائزہ کیلئے تیاری تیز کردی اور آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیٹا بھی شیئر کردیا ۔
اہم خبریں سے مزید