• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

AI سے نوکریوں کے خاتمے کا خوف بے بنیاد، وائٹ کالر ملازمتیں مزید قیمتی

کراچی (رفیق مانگٹ) اے آئی سے نوکریوں کے خاتمے کا خوف بے بنیاد، وائٹ کالر ملازمتیں مزید قیمتی ہو رہی ہیں، دی اکانومسٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت دفتری پیشے ختم نہیں کررہی، انسانی مہارت کے ساتھ مل کر کام کی نئی شکل بنا رہی ہے، اعداد و شمار نے خدشات کو غلط ثابت کر دیا، امریکا میں 30لاکھ نئی وائٹ کالر نوکریاں پیدا ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق مصنوعی ذہانت کے گرد پھیلا خوف کہ یہ وائٹ کالر ملازمتوں کو صفحۂ ہستی سے مٹا دے گی اعداد و شمار پر پورا نہیں اترتا۔ دی اکانومسٹ کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق، اے آئی نہ تو دفتری پیشوں کا خاتمہ کر رہی ہے اور نہ ہی ان کی قدر گھٹا رہی ہے بلکہ یہ انسانی مہارت، فیصلہ سازی اور مشینی رفتار کے امتزاج سے کام کی نوعیت کو نئی شکل دے رہی ہے۔ مستقبل کا دفتر روبوٹ کا نہیں، انسان اور مشین کے باہمی اشتراک کا ہوگاجہاں دائرہ کار پھیلے گا، پیداوار بڑھے گی اور وائٹ کالر ملازمتیں مزید قیمتی بنیں ۔جریدے کے مطابق اے آئی وائٹ کالر ملازمتوں کا خاتمہ نہیں کرے گی، بلکہ ان کو بدل دے گی۔
اہم خبریں سے مزید