• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، ریکوڈک تانبے سونے کے ذخائر، آسٹریلوی کمپنیاں فائدہ اٹھانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد( اسرار خان )سٹریلوی مائننگ کمپنیاں بلوچستا ن کے ریکوڈک کے تابنے اور سونےکے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کےلیے کوشاں ہیں اور انہوں نے تانبا و سونا منصوبے ریکوڈک میں اپنی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے، جبکہ مزید آسٹریلوی اداروں نے سرمایہ کاری کے ارادوں کا اظہار کیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اربوں ڈالر کی غیر استعمال شدہ معدنی دولت کو بروئے کار لانے اور آسٹریلیا کے ساتھ طویل المدتی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔یہ بات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان ٹموتھی کین نے منگل کے روز وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں کان کنی اور قیمتی پتھروں (جیم اسٹونز) کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم نے پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں آسٹریلوی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بالخصوص ٹی تھیان بیلٹ میں معدنی وسائل کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جو ابھی تک پوری طرح استعمال نہیں ہو سکی۔
اہم خبریں سے مزید