• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ 2026، ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف فٹبال کمیونٹی میں بائیکاٹ کی آوازیں بلند

کراچی (رفیق مانگٹ )مارک پیتھ اور دیگر فٹ بال شخصیات نے ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیز، جارحانہ خارجہ پالیسی اور سیاسی آمیزش کے پیش نظر امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کو بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہےٹائم میگزین کے مطابق سوئس وکیل مارک پیتھ نے کہا ہے امریکہ سے دور رہیں،یہ بیانیہ دیگر معروف فٹ بال شخصیات، قانون سازوں اور شائقین میں بھی مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر 11 جون سے 19 جولائی تک ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے، جبکہ فائنل میٹ لائف اسٹیڈیم، نیو جرسی میں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید