• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان فائلرز 33 ہزار اور فائلرز کو 3 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس کے دوران سینیٹر طلحہ محمود نے انکشاف کیا ہے کہ نان فائلرز کو 33 ہزار اور فائلرز کو 3ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے نان فائلرز کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے وہ اسلحہ رکھنے کے اہل کیسے ہو سکتے ؟ جوافراد فائلرنہیں ہیں انکے لائسنس فوری طورپرمنسوخ کئے جائیں، داخلہ و انسداد منشیات کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے واضح کیا کہ ماضی میں بے تحاشا اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ،موجودہ حکومت نے پالیسی سخت کر دی ،اجلاس میں ڈائریکٹراین سی سی آئی اے عرفان اللہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ممبران پارلیمنٹ متعلق 11 کیس سامنے آئے، جن میں سے 8 میں برآمدگی ہو چکی ۔
اہم خبریں سے مزید