• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ پتا نہیں تھا تو انخلا کیلئے پیسے کیوں رکھے؟، اختیار ولی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کو کچھ پتا نہیں تھا تو انخلا کیلئے پیسے کیوں رکھے؟۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواشفیع جان نے کہا کہ تیراہ پر صوبائی حکومت کی کوئی انڈراسٹینڈنگ وفاق کے ساتھ نہیں تھی۔ نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے کہا کہ ابھی تک سیویئر انفیکشن نہیں ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈی نیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کو کچھ نہیں پتا تھا تو ڈی سی اور سیکرٹری نے خطوط کیوں لکھے؟ تیراہ میں نقل مکانی سے پہلے فوج کی کوئی نقل و حرکت نہیں دیکھی گئی۔ اگر ڈی سی اور سیکرٹری بھی کنٹرول میں نہیں تو صوبائی حکومت بہت بے اختیا رہے۔ خیبرپختونخوا حکومت جو کر رہی ہے وہ آٹھ فروری کی تیاری کے سوا کچھ نہیں ہے۔ صوبائی حکومت کو کچھ پتا نہیں تھا تو انخلا کے لئے پیسے کیوں رکھے؟ وزیراعلیٰ کے پی کو چاہئے کہ ہاتھ جوڑ کر اپنی قوم سے معافی مانگیں۔
اہم خبریں سے مزید