• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ریبیز سے پہلی ہلاکت، زیرِ علاج 8 سالہ بچی انتقال کر گئی

کراچی (بابر علی اعوان) سندھ میں رواں سال ریبیز سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہو گئی ہے۔ انڈس اسپتال کورنگی میں زیرِ علاج ریبیز سے متاثرہ 8 سالہ بچی انتقال کر گئی،بچی کا تعلق ضلع سانگھڑ کے علاقے جھول سے تھا اور وہ مکمل ریبیز انسیفلائٹس کی حالت میں پالی ایٹو کیئر پر تھی۔انڈس اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کو تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ایک آوارہ کتے نے کاٹا تھا، جس کے باعث اس کے جسم پر متعدد اور گہرے زخم آئے تھے۔ متاثرہ بچی کو مختلف سرکاری صحت مراکز لے جایا گیا، تاہم وہاں نہ تو زخموں کی بروقت صفائی کی گئی اور نہ ہی عالمی ادارہ صحت (WHO) کے طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق مکمل پوسٹ ایکسپوژر پروفیلیکسیس (PEP) فراہم کی جا سکی، جبکہ علاج سے متعلق کوئی مستند ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق بچی میں بعد ازاں ریبیز کی شدید اور واضح علامات ظاہر ہو گئیں، جن میں پانی سے خوف (ہائیڈروفوبیا)، ہوا سے خوف (ایروفوبیا) اور شدید بے چینی شامل تھیں، جس کے بعد بیماری جان لیوا مرحلے میں داخل ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید