• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری، شرح نمو کا کوئی عددی ذکر نہیں

اسلام آبا(مہتاب حیدر) شرحِ نمو کے درست اعداد اور تفصیلات بتائے بغیر، وزارتِ خزانہ نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ مالی سال 2026 میں پاکستان کی معیشت اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے، جس کی بنیاد لارج اسکیل مینوفیکچرنگ اور دیگر ہائی فریکوئنسی معاشی اشاریوں کی حوصلہ افزا کارکردگی ہے۔منگل کے روز وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک (جنوری 2026) جاری کیا، تاہم اس میں مجموعی قومی پیداوار کی شرحِ نمو کا کوئی عددی ذکر نہیں کیا گیا۔ البتہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) نے جی ڈی پی کی شرحِ نمو 4.2 فیصد منظور کی تھی، مگر سیلاب کے بعد یہ شرح بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے مشاورت کے نتیجے میں کم کر دی گئی۔اگرچہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے مالی سال 2026 کے لیے جی ڈی پی کی شرحِ نمو 3.75 فیصد سے 4.75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا، جبکہ IMF نے رواں مالی سال کے لیے 3.2 فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق، وزارتِ خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں 3.71 فیصد شرحِ نمو موصول ہونے کے بعد اپنی پیش گوئی میں نظرِ ثانی کرتے ہوئے اسے اوپر کی جانب ایڈجسٹ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید