• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کا چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)بنگلادیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا، اس کی جگہ  فوجی اور دفاعی صنعتوں کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئےڈیفنس  اکنامک  زون بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگلا دیش اکنامک زونز اتھارٹی (BEZA) کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبے کو منسوخ کرکے اس کی جگہ  ڈیفنس اکنامک زون  بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چوہدری عاشق محمود کا کہنا تھا کہ  یہ فیصلہ بنگلادیش اکنامک زونز اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کا مقصد فوجی اور دفاعی صنعتوں میں ملکی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید