• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی 168 سندھ پولیس اہلکار ڈیپوٹیشن پر لانے کی درخواست

کراچی (اسد ابن حسن)یف آئی اے کی 168سندھ پولیس اہلکار ڈیپوٹیشن پر لانے کی درخواست ، اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن کی ٹریننگ حاصل نہیں کی پہلے سے موجود 20 اہلکار بھی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ مجاہد اکبر کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ ایجنسی میں افرادی قوت کی کمی ہے لہذا سندھ پولیس سے مزید 168 اہلکاروں کو ڈیپوٹیشن پر لیا جائے۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ ادارے میں پہلے سے پولیس کے 20 تفتیشی افسران اور اہلکار کام کر رہے ہیں مگر ادارے میں افرادی قوت کی شدید کمی ہے۔ سندھ پولیس سے 24 انسپکٹرز، 29 سب انسپکٹرز، 15 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 100 کانسٹبلز کو پولیس سے ڈیپوٹیشن پر لیا جائے۔ ادارے میں لئے جانے سے پہلے ان تمام اہلکاروں کو انٹرویوز بھی کئے جائیں اور ان کی اہلیت بھی جانچی جائے۔
اہم خبریں سے مزید