• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کمپنیوں کو بچوں کے تحفظ پر تاریخی قانونی چیلنج کا سامنا

کراچی ( نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کمپنیوں کو بچوں کے تحفظ پر تاریخی قانونی چیلنج کا سامنا، پہلے مقدمے کی سماعت لاس اینجلس میں شروع، نوعمر صارفین کو ذہنی نقصان کا دعویٰ، میٹا، ٹک ٹاک، اسنیپ اور یوٹیوب کے خلاف لت والی مصنوعات بنانے کے الزامات،مقدمات میں تمباکو کمپنیوں کے خلاف استعمال ہونے والی قانونی حکمتِ عملی اپنائی گئی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اس ہفتے سے امریکا میں سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیوں میٹا، ٹک ٹاک، اسنیپ اور یوٹیوب کے خلاف تاریخی قانونی مقدمات کا آغاز ہو رہا ہے، جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان پلیٹ فارمز کو جان بوجھ کر اس طرح ڈیزائن کیا گیا کہ وہ بچوں اور نوجوانوں میں لت پیدا کریں اور ذہنی و نفسیاتی نقصان کا سبب بنیں۔
اہم خبریں سے مزید