• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا، محسن نقوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے اہم اور فیصلہ کن اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں پر کسی قسم کا غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا،اوورسیز کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا، ۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی اوورسیز پاکستانی اپنی جائیداد پر غیر قانونی قبضے کی اطلاع دیتا ہے تو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد اس معاملے کا ہر صورت 7 روز کے اندر فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی ان کی محنت کی کمائی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید