• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سانحے کے بعد پی پی اور ایم کیو ایم میں نورا کشتی ہوتی ہے، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہر سانحے کے بعد پی پی اور ایم کیو ایم میں نورا کشتی ہوتی ہے، کراچی کے مسائل کا حل صوبائی کنٹرول میں ہے اور نہ ہی وفاقی کنٹرول میں بلکہ آئین کے تحت صرف بااختیار کراچی سٹی گورنمنٹ ہی واحد حل ہے، جس کے ماتحت تمام ادارے ہوں، ہم ایک بار پھر کہتے ہیں کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا اب کوئی اخلاقی جواز نہیں رہ گیا ہے،انہیں فی الفور مستعفی ہوجانا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے منگل کوادارہ نورحق میں امیر کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دنیا بھر میں پھرتے ہیں اور ہمیں بتاتے ہیں کہ ان کا مزاج نیویارک اور لندن وغیرہ سے ملتا ہے،انہیں پتہ ہے کہ استنبول کی بلدیاتی حکومت کے اختیار میں ماسٹر پلان،فائر بریگیڈ،تعمیر ات، ٹرانسپورٹ، سیوریج، پانی،فلڈ پلانٹس، تعلیم، روزگار، قرضے جاری کرنا، لوگوں کی فلاح وبہبود ہے، اسے کہتے ہیں بلدیاتی حکومت، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے تو سارے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے،عوام کے ووٹوں کی توہین کرکے قبضہ نظام نہیں چل سکتا،کراچی کا اختیار صرف کراچی کے شہریوں کے پاس ہونا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید